تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان دے دیا۔ (سہارا نیوز پاکستان)


 

سہارا نیوز پاکستان: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان دے دیا۔


پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم حق سچ بات کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں، میں نے جو بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل فون پولیس کے پاس ہے، میری سم بند کی جائے۔ فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو اغوا کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری کو اپنے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔اس موقع پر فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ حبا فواد سے ملاقات کی۔پیشی پر آئے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی