اسلام آباد: گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان گرفتار۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)

 


اسلام آباد کیپیٹل پولیس صدر زون نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان کو گرفتار کرکے2 کروڑ87 لاکھ 84 ہزارروپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،لا کھوں روپے ما لیت کی 03 مسروقہ و ٹمپرڈ گاڑیاں، 27 مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات، نقدی، مو بائل فون، بھاری مقدار میں منشیا ت،شراب اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس صد ر زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث 18 گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 87 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 127مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں، اسی طر ح قتل اوراندھے قتل میں ملوث 09ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا، اغو اءکے مقدما ت میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاکھوں روپے مالیت کی 03مسروقہ و ٹمپرڈ گا ڑ یا ں اور 27مو ٹر سائیکل بر آمد کیے گئے، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 58 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 151ملزمان سے 57 کلو 156 گرام چرس، 21 کلو 837 گر ام ہیر وئن،1کلو 130 گرام افیون، 235 لیٹر معہ387 بوتلیں شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے 77 پسٹل،05عدد رائفلیں /کا ربین معہ ایمو نیشن برآمدکیاگیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 292 پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کیاگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی