کراچی: نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی)


عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ملزمہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی۔عدالت نے مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے،انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آ ئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔


ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی ۔مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24، کے تحت درج کروایا ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے۔ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانتون کو مسترد کیا ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے ملزمہ کو جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائے ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کررکھی ہے ۔

جسٹس عمر سیال نے مورخہ 8فروری 2023 تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی