ملزم چھوٹے بھائی کے سوشل میڈیا پر زیادہ مقبول ہونے کے حسد میں مبتلا تھا، ملزم نے فالورز زیادہ ہونے کی رنجش پر چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا
فیصل آباد ( سہارا نیوز پاکستان: تازہ ترین ۔ 28 نومبر 2022ء ) فیصل آباد میں ٹک ٹاکر نوجوان نایاب کا قاتل حقیقی بھائی نکلا، تیمور نے فالورز زیادہ ہونے کی رنجش پر چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ نایاب کے قتل کی اطلاع پولیس کو دینے والا اس کا اپنا بھائی تھا۔ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق مقتول کو جب شاملِ تفتیش کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر زیادہ مقبول تھا، بھائی سے حسد کا شکار ہو کر چھریوں کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کر لیا۔ٹک ٹاک بنانے کے شوقین افراد اکثر مختلف جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
Tweet It 👉 TWITTER
Tags
News
Sahara News Pakistan Zindabad
جواب دیںحذف کریں