سونا مزید مہنگا، قیمتیں آسمان پر | سہارا نیوز پاکستان آن لائن

 


کراچی : (سہارا نیوز پاکستان آن لائن) سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


 مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ45 ہزار 700 روپے ہوگئی۔


 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ چاندی 2650 روپے پر برقرار ہے۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی سونے کی قیمت 2355ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی