تاریخی سنگ میل عبور: پاکستان کا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ ہوگیا جبکہ پاکستان کا پہلا خلا باز بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اترے گا | بیورو چیف ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان 


سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن موسم کی وجہ سے لانچ میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔


سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا، چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب۔ قمر میں دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔


واضح رہے کہ خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے کرلیا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا۔


پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرےگا۔

آئی کیوب قمر کس طرح کام کرے گا

وائس آف امریکا کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چھوٹا سیٹلائٹ ہے جس کا وزن چھ کلو گرام کے قریب ہے۔ یہ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔


اس میں بارہ والٹ کی بیٹری ہے جو شمسی توانائی کے بینلز کے ذریعے سیٹلائٹ کو چلاتی رہے گی اور تین ماہ تک یہ خلا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چاند کی تصاویر مرکز یعنی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو بھیجتا رہے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی