لاہور (سہارا نیوز پاکستان) - پاکستان تحریک انصاف نے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا کوئی فارمولا نہ آنے پر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں کہ 20 دسمبر تک عام انتخابات کا کوئی فارمولا نہ آیا تو اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن نہیں چاہتی، صرف وزیر بنانے اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے۔
Tweet It 👉 Twitter 🐦