اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے معاملات کو پس پشت ڈال کر بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہونا وقت کی ضرورت ہے، پارلیمان کو نظرانداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہیے، قانون سازی، امن و امان اور الیکشن اصلاحات کے لیے فورم پارلیمان ہے، ملک کے سارے سیاستدان منجھے ہوئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات کو سنبھالنا چاہیے، ایک بیک ڈور چینل بھی ہے جو ہمیشہ رہتا ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے، تمام جماعتوں سےاپیل ہے معاشی استحکام کیلئے پارلیمان میں آئیں۔
Tweet It 👉 Twitter 🐦