کراچی:گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت:وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

 


کراچی : سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار) ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر قائم نعمان ایونیو کے اندر شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔


ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور وزیر اعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔26 سالہ عامر حسین اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور فشری کا ملازم تھا اور اس کی ایک تین ماہ کی بچی تھی۔


مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی بھی موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی