گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو یہ کہتے ہوئے ڈی نوٹیفیائی کر دیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے باعث صوبائی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اس حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی کابینہ تحلیل کی جاتی ہے مگر نئے وزیر اعلیٰ کے آنے تک پرویز الہی قائم مقام وزیر اعلی رہیں گے۔