سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 


اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔


پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ‌ نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال سے پارٹی کے ساتھ کچھ مسائل چل رہے تھے اور اسی وجہ سے بطور ترجمان پارٹی بھی عہدے سے استعفی دیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھ سے سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لی گئی۔



مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سینیٹ نشست واپس کرنے کا کہا گیا تو میں نے استعفیٰ دے دیا اور اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا لیکن ابھی پارٹی کو باضابطہ خط نہیں لکھا۔


واضح رہے کہ 8 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی