بنوں پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے منگل کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا

 


خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں انسداد دہشت گردی مرکز میں موجود مسلح جنگجوؤں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے منگل کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ ’انسداد دہشت گردی کے مرکز میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم آپریشن کی نوعیت کے بارے میں ابھی تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔‘

ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ 15 ایمبولینسیں سکیورٹی فوسرز کے حوالے کی گئی ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال ہوں گی۔

دوسری جانب ضلعی ہسپتال بنوں کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی