وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر بریفنگ

 


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔


وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ (سخت جان) پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی