کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبر میں بدھ (21 دسمبر) کی دوپہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 18 سالہ محمد قیوم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو بھی کورنگی آر ایریا میں موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران محمد فیضان نامی نوجوان کو ہاتھ، ٹانگ اور سینے میں تین گولیاں ماری گئی تھیں، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو چل بسا۔ سندھ پولیس کی جانب سے سال کے اختتام پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران کراچی میں 473 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، جن میں صرف سٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر 113 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان سے گئے اور 423 زخمی ہوئے۔
Tags
News