روس نے یوکرین پر میزائل برساتے ہوئے ملک بھر میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد شہری محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ اکتوبر کے بعد سے روس نے سب سے زیادہ میزائل آج جمعے کی صبح برسائے جس میں مشرقی علاقے خارکیف کے علاوہ بحیرہ اسود کے قریبی علاقے اوڈیسا اور مغربی یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔
میزائل حملے کے بعد دارالحکومت کیئف، خارکیف اور سمی کے علاقے میں اکثر مقامات بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
Tags
News