وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے

 


لاہور (سہارا نیوز پاکستان) - وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔


اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا 2018 کی سلیکشن کے باوجود ہم جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے ۔ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے۔
 وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بولے پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے۔ عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے ۔ سیاسی زلزلے، آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مضبوط نہیں ہوتی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی