لاہور؛مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر پر ہونے والی اہم بیٹھک میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کردیئے ہیں ، مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج ہی ایوان میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے ۔
Tags
Politics