اسلام آباد: (سہارا نیوز پاکستان) وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔| ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نعیم الحسن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا۔
ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، تھانہ مارگلہ میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
Tags
News