کراچی: (سہارا نیوز پاکستان) سٹی کورٹ سے دو قیدی فرار ہو گئے، سٹی کورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے ملزم سرفراز اور شہباز منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کئے گئے تھے۔
دونوں ملزموں کو کراچی سینٹرل جیل سے سٹی کورٹ لایا گیا تھا، عدالت میں پیشی کے دوران ملزم موقع پا کر پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
Tags
News