فیصل آباد میں مرید نے بیوی سے صلح کیلئے لئے گئے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی۔(ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)
تصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی, تعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں۔
مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی۔
Tags
News