گورنر کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل آج متوقع۔ (ڈاکٹر ناصر : سہارا نیوز پاکستان)

 


گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل کیے جانے کا کوی امکان ہے۔


ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر آج رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہو جائے گی۔ (ڈاکٹر ناصر : سہارا نیوز پاکستان)


دوسری جانب گورنر پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل پر آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، ڈیڈ لاک کی صورت میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوگا جب کہ نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے آئین کا آرٹیکل 224 اور 224 اے فعال ہوگئے ہیں۔


گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے، دونوں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے اپنےامیدواروں کے نام گورنر کو بھیجیں گے، تین دن میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر اسمبلی کے پاس جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی