آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ ؟ حقیقت کیا ہے ؟؟ (سہارا نیوز پاکستان)

 



سہارا نیوز پاکستان کے نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر  کو ناظم آباد کراچی سے شاہد نامی ایک شخص نے ویڈیو بھیجی جس میں اس کے مطابق آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کی جاتی ہے جبکہ اسی طرح کی نیوز آج کل سوشل میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اور عوام میں بھی اس موضوع کو لیکر کافی خوف ہے اور عوام میں اس موضوع پر کافی بحث چل رہی ہے چب سہارا نیوز پاکستان نے کے آر جی ایس کے جنرل

سیکرٹری سے بات کی تو۔

کراچی ریٹیلرز گروسرس گروپ (کے آر جی ایس) کے جنرل سیکریٹری محمد فرید قریشی نے کہا کہ خوردہ فروش آٹے کی اقسام فروخت کر رہے ہیں اور صارفین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر انہیں انسانی استعمال کے لیے کوئی بھی چیز نا مناسب نظر آتی ہے تو آٹا واپس لے آئیں۔ "اب تک کسی بھی صارف نے آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کی شکایت نہیں کی ہے۔ ہماری آٹے کی فروخت معمول پر چل رہی ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔


 انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین میں خوف و ہراس پیدا کرنے سے گریز کریں بغیر کسی تحقیقات یا کسی میڈیکل رپورٹ کے جو آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کو ثابت نہیں کر سکے۔

سہارا نیوز پاکستان کی حکومت ، فوڈ اتھارٹی اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش ہے کہ آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کو لیکر تحقیقات کروائی جائے اور سچ کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔

وڈیو بھی ایک بار ضرور دیکھیں اور فیصلہ کریں 👇👇



ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی