کالا شاہ کاکو : ( سہارا نیوز پاکستان ) کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Tags
News