کراچی: سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ڈاکو گورنر ہاؤس سندھ کے ملازم کی بیٹی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے ملازم محمد صالح کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران عصر کی نماز کا وقت ہوا تو وہ رضی مارکیٹ گاڑی میں اہلخانہ کو چھوڑ کر نماز پڑھنے چلا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران نامعلوم ملزم میری بیٹی کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
گورنر ہاؤس کے ملازم نے واقعہ کے حوالے سے قائد آباد تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے اور پولیس جائے وقوعہ کے قریب لگے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے جن کی فوٹیجز حاصل کر کے تحقیقات میں مدد مل سکے۔
Tags
News