شمالی وزیرستان: (سہارا نیوز پاکستان) شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست 3 ملزمان بلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے سکواڈ پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، یہ واقعہ گزشتہ رات
میر علی بائی پاس پر پیش آیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے 4 شارٹ مشین گنز، کار توس اور دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اور کانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔