قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو کل دو بجے تک شیخ رشید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

وفاقی پولیس نے شیخ شید کو اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جہاں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پہلی بار کر رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں کی گئی۔

شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نےحال ہی میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی، شیخ رشید جیل میں ہیں، کہیں باہر نہیں جا سکتے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی