پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف پشاور حملے پر تبصرہ کرنے پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ (سہارا نیوز پاکستان)
شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ تھانہ وومن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ عبدالہادی کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ’آفس میں موجود تھا کہ نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی رہنما کا انٹرویو نشر ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا پشاور کی رہائشی ہوں اس شہر کو چُور چُور ہوتے دیکھا۔‘
سابقہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان پر ایف آئی آر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر. ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں اور دہشت گردی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں تحریک انصاف والوں کی تقریریں اور ٹی وی پروگرام صبح شام دیکھ کر مقدمے بنائے جا رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 1, 2023
جزل مشرف کے دور میں جب جنرل نے خود کو فرعون سمجھنا شروع کیا تو شہر کی شامت آئی،متن
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’ملک کے اتنے شہر ہیں اور اتنی چھاؤنیاں ہیں طالبان کو پنجاب یا لاہور میں رکھیں کے پی میں ہی کیوں ہیں۔ بھارت ہمارا دشمن ہے بارڈر پر کچھ ہو سکتا ہے انہیں وہاں رکھا جائے۔
مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان پر خیالات کے اظہار پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔‘
ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں، دہشت گردی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں تحریک انصاف والوں کی تقریریں اور ٹی وی پروگرام صبح شام دیکھ کر مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔