اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور شرکت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے حمایت کا طاقتور پیغام دیا ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے لوگوں کےشکر گزار ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پرجوش شرکت پر ان کا بھی شکرگزارہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں حمایت کا ایک طاقتور پیغام دیا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)