پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں | عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


تحریک انصاف کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

عمران خان کا خط پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ذریعے ایوان صدر پہنچایا گیا، صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔


بھجوائے گئے خط میں صدر مملکت کو مقتدر حلقوں کا سیاست میں مبینہ کھلے کردار کا نوٹس لینے اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

خط میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29 جنوری کے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی لف کی گئی ہے اور گورنر خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے 27 جنوری کی گفتگو کا متن بھی بھجوایا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی