چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنان کی جانب سے ملک کے مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور زمان پارک میں پولیس اور پارٹی ورکرز کے درمیان جھڑپ کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے جب کہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر کئی سڑکیں بھی بند کردیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔
یاد رہے عمران خان نے پارٹی ورکرز اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر میری (عمران خان) کو اگر گرفتار کر لیا جائے تو تمام پارٹی ورکرز اور کارکنان جدو جہد جاری رکھنا ۔