حکومت کا اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان | سہارا نیوز پاکستان

 


وفاقی حکومت نے اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔


اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کرقومی اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلانے والے پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی