اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے | نمائندہ خصوصی ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کر دیا اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، انہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔
Tags
News