انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور ڈالر8 روپے 9 پیسے کم ہوکر 277 روپے کا ہوگیا۔


گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر تقریبا 19 روپے اضافے سے 285روپے 9 پیسے پر بند ہوا جس کی بٹری وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور سیاسی صورت حال ہے۔


بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 266.11 روپے پر بند ہوا ہوا تھا ۔ گزشتہ روز قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 سے اوپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 274 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر یہ 275 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی