اٹلی کشتی حادثہ، شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی | سہارا نیوز پاکستان


کراچی : اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔ شاہدہ رضا کے رشتہ دار کا بتانا ہے کہ میت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلیں تھیں اور وہ اپنے 3 سالہ مفلوج بیٹے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔


شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ یاد رہے کہ شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی