کراچی : اورنگی ٹائون 10 نمبر بینک کے قریب پولیس مقابلہ ایک راہ گیر جاں بحق | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں نجی بینک کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ | سہارا نیوز پاکستان | نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر 

۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون میں بینک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک راہ گیر لڑکا ارسلان جاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول ارسلان کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، پتہ چلا ڈاکووؤں نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے کو مار دیا ہے۔


والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے کہا تھا کہ واپس کا آ کر ناشتہ کروں گا، اس شہر میں کوئی سننے والا نہیں ہے، میرا بیٹا گھر کا سہارا تھا، پولیس کچھ نہیں کر رہی۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے 10ہزار روپے کے لیے میرے بیٹے کی جان لے لی۔



انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنی تو بینک کے ئ*باہر پہنچا، ارسلان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ تڑپ رہا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی، تاہم مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی