لاہور (سہارا نیوز پاکستان رپورٹ) فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے اپنی 21 ویں سالگرہ قذافی سٹیڈیم میں منائی انہوں نے آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستانی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹ کر سالگرہ منائی ۔
تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین ون ڈے سیریز قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے پاکستان اور آئر لینڈ ویمن ٹیموں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا جب کہ انہوں نے دوسرا کیک گراؤنڈ سٹاف کے ساتھ کاٹا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے فاطمہ ثناء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا, واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئر لینڈ کےخلاف تیسرا ون ڈے کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
Tags
Press Release