(ن) لیگ پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے سرگرم، جہانگیر ترین کا وزیراعظم کو خصوصی پیغام


 

پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر (ن) لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے۔


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز پر غورکیا جارہا ہے۔


وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چوہدری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ جمعہ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان کررکھا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی