آزادکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں ن لیگ آگے



 میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 8، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف 6، 6 وارڈز سے کامیاب ہوئی ہیں


مظفر آباد (سہارا نیوز پاکستان: تازہ ترین، 27 نومبر 2022) آزادکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں ن لیگ آگے۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 8، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف 6، 6 وارڈز سے کامیاب ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفر آباد میں ووٹ ڈالے گئے۔ 3 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجےسے شام 5 بجےتک جاری رہی۔ پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی انگیٹھیاں جلائی گئیں، ووٹرز کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ہوٹلوں اور ڈھابوں نے صبح ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا۔
الیکشن میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اور گود میں بچے تھامے مائیں بھی ووٹ ڈالنے آئیں، اس کے علاوہ 31 سال پہلے آخری بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے بزرگ شہری مقامی حکومتوں سے ترقی کی آس لگائے ووٹ ڈالنے پہنچے۔ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 8، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف 6، 6 وارڈز سے کامیاب ہوئی ہیں۔
آزاد امیدوار 5 اور مسلم کانفرنس ایک وارڈ میں کامیاب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔
Tweet It 👉 TWITTER 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی