انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج اور بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانتیں منظور کرلی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جب کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد نے کی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
اس سے قبل اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر بینکنگ کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل رخشندہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی جس میں عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ جج نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
کچھ دیر بعد اسپیشل جج سینٹرل رخشندہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد کچہری میں بھی آج عمران خان کے خلاف 2 کیسز کی سماعت ہوگی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے آج کی تاریخ مقرر ہے۔ ایڈیشنل جج ظفر اقبال الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت کریں گے۔
اسی عدالت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں بھی حاضری لگائیں گے۔