انشاء اللہ وارڈ 4 سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،شعیب شہزاد منہاس

 

کوٹلی (سہارا نیوز پاکستان تازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے وارڈ 4 میونسپل کارپوریشن کوٹلی شعیب شہزاد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔

 انشاء اللہ وارڈ 4 سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ پارٹی قیادت نے جس طرح اعتماد کا اظہار کر کے ٹکٹ دیا اسی طرح وارڈ کی عوام کامیابی سے ہمکنار کر کے قیادت کو تحفہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہونے کی وجہ سے عام آدمی اس سے جڑا ہوا ہے۔ جس کے بے شمار مسائل ہیں انشاء اللہ اپنی وارڈ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار اد اکروں گا۔ شعیب منہاس نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن سے اچھا عوامی رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے

۔اپنی وارڈ کی ماؤں بہنوں، بزرگوں اور بھائیوں سے امید ہے کہ وہ مجھے کامیاب بنائیں گے۔


ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دے کر ادا کیا ہے۔ وارڈ سے پارٹی قیادت بالخصوص چوہدری محمد یٰسین صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹکٹ دے کر عوامی خدمت کا موقع دیا۔ کوٹلی کی عوام کے لئے ان کام اور منصوبے انشائ اللہ کوٹلی کی تقدیر بدل دیں گے۔ کوٹلی کی تمام وارڈ سمیت تمام یونین کونسلز سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی