دھند کا موسم ڈیرے ڈالنے کیلئے تیار، موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے الرٹ جاری



رواں ہفتے سے دھند پڑنے کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان، شہریوں کو دھند کے پیش نظر قومی شاہراہوں خاص کر موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت



لاہور (سہارا نیوز پاکستان: تازہ ترین۔ 28 نومبر2022ء) دھند کا موسم ڈیرے ڈالنے کیلئے تیار، موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے الرٹ جاری، رواں ہفتے سے دھند پڑنے کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان، شہریوں کو دھند کے پیش نظر قومی شاہراہوں خاص کر موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں ، خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا آغاز ہوگیا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ رواں ہفتہ کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

Tweet It 👉 TWITTER 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی