صدر پیوٹن سے تنگ روسیوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں بھرتی کریں، امریکی سی آئی اے



واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔


 روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے، جان بولٹن


 مؤقر امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق یہ مشورہ امریکی سی آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والے ڈیوڈ مارلوف نے ایک پینل ڈسکشن کے دوران دیا۔ انہوں ںے پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ مغربی ممالک کی خفیہ و حساس ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ ایسے روسی شہریوں کو بحیثیت ایجنٹس بھرتی کریں جو صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض ہوں۔



 روسی صدر کیلئے کھڑا رہنا مشکل ہو گیا: بیرونی دورے سے پیوٹن کا فضلہ واپس لانے کیلئے گارڈز متعین


 ڈیوڈ مارلوف نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پوری دنیا میں ان روسیوں کو تلاش کریں جو ہماری ہی طرح پیوٹن کی پالیسیوں اور طرز عمل سے بری طرح تنگ آچکے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر قبضہ نہ کرسکنا روسی صدر پیوٹن کی بہت بڑی ناکامی ہے۔


 پیوٹن کا یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان


 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی برٹش انسائیڈر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک مغربی ممالک ایسے 400 روسی عہدیداران کو ملک بدر کرچکے ہیں جن پر روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔

Tweet It 👉 TWITTER 

2 تبصرے

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی