لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی آمد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے ی گئی ہے۔
اس حوالے سے پارٹی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے اور سخت سیکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ پہنچیں گے۔
عمران خان ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے ایک اور درخواست
ذرائع کے مطابق عمران خان راولپنڈی میں پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کریں گے، شرکائے مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق آگاہ کریں گے۔
Tweet It 👉 TWITTER
Tags
News