ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کی 22 کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے

 


مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا دکھ ہے لیکن مجبوری ہے: وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا دکھ ہے لیکن ایسا کرنا حکومت کی مجبوری ہے ۔


 


نیو کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ہاتھوں ڈوبی ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا ، عمران خان کے پیدا کردہ حالات سے سب کو اجتماعی خودکشی کرنا پڑی ۔


 


انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل والوں نے تاخیری حربے استعمال کیے ۔ ڈیلی میل کے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا ، ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی ۔ ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کی 22 کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے ۔ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے ۔


 


شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی حواریوں نے پاکستان کی بدنامی کی ۔ ڈیلی میل کے ڈوزیر کو ملک بھر میں سیر کرائی گئی ، گزشتہ حکومت نے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کی، ہمارے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ این سی اے کی تحقیقات میں اللہ نے ہمیں عزت دی اور ہمیں کلین چٹ ملی ۔

Tweet It 👉 Twitter🐦

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی