’’پہلے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ، ایم این اے پھر استعفے دیں گے‘‘

 



پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف راولپنڈی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، صداقت عباسی، شیخ راشد شفیق اور صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔


پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کر دی۔


اراکین اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر موثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

Tweet It 👉 Twitter🐦


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی