کراچی میں مختلف مقامات پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
سہارا نیوز پاکستان: کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد عرفان اکرم کے نام سے ہوئے ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز ٹو لین نمبر تین باربی کیو ریسٹورانٹ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 27 سالہ احمد علی ولد تنویر علی کے نام سے کی گئی۔
علاوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن محمد خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فیصان کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیت ہلاک جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی
سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب رینجرز اورپولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دوروز قبل نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والا ڈکیت موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کی فائرنگ سے20 سالہ راہ گیر سلطان ولد جعمہ خان بھی زخمی ہوا جسے فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ملزمان کے قبضے سے پسٹل ، 30راؤنڈ اورایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، زرائع کے مطابق ملزم بلال سہراب گوٹھ سے نادرن بائی پاس کے علاقوں میں ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث تھا۔
سہارا نیوز پاکستان: رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے ،رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرزمددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔
رینجرز اور پولیس نے منگھوپیر روڈ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم فیصل خان عرف منیجر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-
عوامی کالونی ، زمان ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
عوامی کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جلیبی چوک کورنگی نمبر6 میں مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ، ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
زمان ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نورانی بستی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت سمیر ولد حق نواز کے نام سے کی گئی ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت واجد اور ہارون کے نام سے ہوئی-
شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی
اورنگی ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب قبرستان ایم پی آر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 23 سالہ محمد فیصل ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا-
علاوہ ازیں نارتھ کراچی کے علاقے محمد شاہ قبرستان کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا موقع پر موجود افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تعاقب کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر سرسید ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈاکؤوں کی فائرنگ سے زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جسے پولیس نے بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ہے پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔