ننکانہ صاحب سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر)ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس ،ورلڈ جرنلسٹ فورس کے تعاون سے سموگ کے پیشِ نظر آگاہی واک
ننکانہ صاحب پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ٹریفک پولیس ننکانہ صاحب اور ورلڈ جرنلسٹ فورس کے تعاون سے سموک کے پیش نظر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران و دیگر ریسکیو
ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی،ڈاکٹر اسرار احمد اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ریسکیو محافظ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے آگاہی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے آگاہی واک کے بعدڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار،ٹریفک پولیس اہلکار،ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی، ڈاکٹر اسرار احمد اور ریسکیو افسران نے ٹریکٹر ٹرالیوں ،موٹر سائیکل ،رکشہ اور دیگر گاڑیوں پر تکونی چکمدار پٹیاں لگائیں اور سائیڈ مررنصب کئے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ فوگ کے دوران سڑک پر خطرناک حادثات سیفٹی لائیٹس اور چمکدار پٹیوں کے نصب نہ ہونے کیوجہ سے ہو رہے ہیں لہذا فوگ لائیٹس اور چمکدار پٹیوں کو یقینی بنائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو سڑک پر پہلے سے موجود گاڑی کے بارے میں اندازہ ہو سکے ۔ ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے عرصہ دراز سے اپنی مدد آپ کے تحت صدقہ جاریہ سمجھ کر یہ مہم جاری کی ہوئی ہے تا کہ لوگ سڑک پر خود اور دوسروں کو بھی حادثات سے محفوظ کر سکیں