گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا

 


سہارا نیوز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا ہے، عدالت نے ملزم کو چھ جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

ملزم کو دہلی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دیا،۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وجے شری راٹھور نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کیا ہے،دوسری جانب دہلی پولیس کے افسر ملزم کا نارکو ٹیسٹ کروانا چاہ رہے ہیں، اس ٹیسٹ کے لئے ملزم کی رضا مندی کی ضرورت ہے،اس حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت اجازت دے گی تو ملزم کا ٹیسٹ کروایا جائے گا،

دہلی پولیس کے مطابق ملزم آفتاب کی نشاندہی پر مقتولہ شردھا کے کپڑے، فون اور دیگر دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں. مقتولہ کی کئی چیزیں ابھی تک برآمد نہیں کئے جا سکے،ملزم نے جس طرح قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کئے اور پھر لاش کو فریج میں رکھا، اس دوران کھانا منگوا کر بھی کھاتا رہا، اسکی زندگی میں کوئی فرق نہیں آیا، اس پر پولیس سمیت تحقیقات کرنیوالے سب حیران ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزم آفتاب انتہائی شاطر ہے، اس نے قتل کے بعد اپنے اور مقتولہ کے کپڑوں کو دھو دیا، خون فرش سے بھی صاف کیا، عدالت نے ابھی تک نارکو ٹیسٹ کی درخواست منظور نہیں کی،۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی