پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے اراکین اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت


 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے اراکین اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی.

وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شمسہ علی دبئی اور وسیم خان بادوزئی برطانیہ میں ہیں اور وہ وہاں سے واپس لوٹیں گے۔

رکن اسمبلی نیاز گشکوری عمرہ کرنے گئے تھےوہ بھی واپس آ رہے ہیں جبکہ 2 اراکین اسمبلی گزشتہ رات واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت بدر اور حامد یار ہراج بھی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ بیرون ممالک موجود دیگر ارکان اسمبلی ایک 2 روز میں واپس آجائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی