چمن: چمن میں افغان سرحدی فوج کی طرف سے پاکستانیوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے 6 شہری شہید اور 17 زخمی ہوگئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فوسز نے چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ افغان سائیڈ نے آرٹلری زور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پاکستانی فوسز کی جانب بلا اشتعال جارحیت کابھرپور جواب دیا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے افغان شہری آبادی کو ہدف بنانے سے اجتناب کیا گیا ۔پاکستان نے معاملہ کی سنگینی سے کابل میں افغان حکام کو آگاہ کر دیا۔پاکستان نےمستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے افغانستان سے سخت کارروائی کیا ہے۔
Tweet It 👉 Twitter🐦